ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / منی پور الیکشن 2017:آپ ممبر پارلیمنٹ بھگونت مان نے اروم شرمیلا کی پارٹی کو ایک ماہ کی تنخواہ دی

منی پور الیکشن 2017:آپ ممبر پارلیمنٹ بھگونت مان نے اروم شرمیلا کی پارٹی کو ایک ماہ کی تنخواہ دی

Mon, 20 Feb 2017 11:06:16  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،19؍فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ہفتہ کو دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے منی پور کی مشہور سماجی کارکن اور اب سیاستدان بنیں اروم شرمیلا کی پارٹی کو پچاس ہزار روپے عطیہ دیا ہے اور اب پنجاب کے سنگرور سے آپ کے ممبر پارلیمنٹ بھگونت مان بھی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ شرمیلا کی پارٹی کو دے رہے ہیں۔اس بارے میں مان نے اتوار کی صبح معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ وہ بطور رکن پارلیمنٹ خودکو ملنے والی ایک ماہ کی تنخواہ شرمیلا کو دیتے ہیں جو منی پور میں بدعنوان نظام اور ناانصافی کے خلاف لڑ رہی ہیں۔غورطلب ہے کہ ممبرپارلیمنٹ کو ملنے والی تنخواہ تقریباََ2لاکھ روپے فی ماہ ہوتی ہے جس میں بنیادی تنخواہ 50ہزار روپے ہوتی ہے۔واضح رہے کہ 16سال تک افسپا کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے کے بعد سیاست میں قدم رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن اروم شرمیلاکو منی پور انتخابات میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حمایت حاصل ہے ، اروند کیجریوال نے اروم شرمیلا کی پارٹی کو چندے کے طور پر ہفتہ کو 50000روپے دیا ہے ۔اروم منی پور میں وزیر اعلی اوکرام ابوبی کے خلاف تھوبل اسمبلی حلقہ سے انتخابی میدان میں ہیں، مال و دولت اور کارکنوں کی کمی کے مسئلہ سے دو چار اروم شرمیلا کی پارٹی پیپلز ریسرجنس اینڈ جسٹس الائنس (پی آرجے اے )آن لائن چندہ جمع کرنے اور لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے بتایاکہ وہ اروم شرمیلا کے لیے چندے کے طور پر 50000روپے دے رہے ہیں اور ٹوئٹر پر لنک شیئر کرنے کے دوران لوگوں سے ان کی مدد کرنے کی بھی اپیل کی۔


Share: